شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  

شانگلہ /اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔شانگلہ میں گزشتہ روز طوفانی بارش کے بعد آسمانی بجلی شہری آبادی پر گر پڑی۔جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں اور کشمیر میں چند مقامات پرگرداالودہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، قلات، مکران، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گردآلودہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہیگا۔لاہور،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، میرپورخاص، حیدر آباد ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گزشتہ روز چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہونے والی بارش سے نہ صرفموسم خوشگوار ہوگیا بلکہ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

شانگلہ/ آسمانی بجلی

مزید :

صفحہ اول -