ایف بی آر نے بے نامی قوانین پر عملدرآمدکیلئے انتظامی ڈھانچہ تیار کر لیا
اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر نے بے نامی قوانین کے عملدرآمد کے لئے انتظامی ڈھانچہ تیار کر لیا ہے۔ترجمان ایف بی آر کے مطابق انتظامی اتھارٹی تشکیل دی جا رہی ہے اور بے نامی زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق اگر کسی نے بے نامی جائیداد کو ابھی تک ظاہر نہیں کیا تو ایسیٹس ڈیکلیریشن آرڈینینس 2019 کے تحت جائیداد ظاہر کر سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق سکیم سے فائدہ نہ لینے پر بصورت دیگر ایسے افراد پر بے نامی ایکٹ لاگو ہو گا۔ترجمان کے مطابق ممبر ٹیکس پئر آڈٹ ایف بی آر نوشین امجد جاوید بے نامی ایکٹ کے نفاذ کے لئے نیشنل کو آرڈینیٹر نامزد ہوئی ہیں۔
ایف بی آر