عثمان بزدار کا جعلی ویڈ یوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

عثمان بزدار کا جعلی ویڈ یوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالوں کیخلاف ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ نے جعلی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ جعلی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا۔اراکین ا سمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل، ترقیاتی کاموں اور فلاح عامہ کے منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بے بنیاد اور حقائق سے منافی ویڈیوز بناکرغلط اطلاعات کی تشہیر روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذاڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر جعلی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں۔وزیراعلی نے قبضہ مافیا کے خلاف بھی بلاامتیاز کا رروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں تعیناتی کی معیاد پوری کرنے والے محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ آفیسرز او رڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ ہیلتھ کونسلوں میں ایمرجنسی کی بنیاد پر ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پوٹھوہار کے علاقے میں چھوٹے ڈیم بنائے جائیں گے۔قبل ازیں ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان شفاف اورکرپشن سے پاک ہو گا، کسی رکاوٹ کو بدلتے پاکستان کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابقہ دور میں کرپشن نے ہر ادارے میں پنجے گاڑے اور ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے،پاکستان کے 22کروڑ عوام بدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں، ملک کی بقا کرپشن اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی میں ہے، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں، منزل کا تعین ہوچکا ہے۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -