تاجر، صنعتکارساتھ دیں،عبدالحفیظ شیخ

تاجر، صنعتکارساتھ دیں،عبدالحفیظ شیخ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ضرورت، تاجر برادری اپنا کردار ادا کرے۔مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سے وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت اور ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا معاشی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، حکومت نے آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری کے ذریعے 50 ارب کمی کی، وزیراعظم سمیت تمام اراکین کابینہ کی تنخواہیں 10 فیصد کم کی گئی۔ تاجر اور صنعتکار معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دیں، انہیں بار بار ٹیکس آڈٹ سے بچائیں گے اور ڈی ٹی آر ای سکیم سے متعلق شکایات دور کریں گے۔

عبدالحفیظ شیخ

مزید :

صفحہ اول -