اپنا بنک کے اجلاس میں تین نئے ڈائریکٹرزکا انتخاب

اپنا بنک کے اجلاس میں تین نئے ڈائریکٹرزکا انتخاب

  

لا ہور(بز نس رپورٹر)اپنا مائیکرو فنانس بنک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا اجلاس گرشتہ روزچئیر مین میاں ایم اے شاہد کی زیر صدارت ہیڈآفس میں منعقد ہو ا۔اجلاس میں کل 9 ڈائر یکٹر ز منتخب ہو ئے جن میں سے 6 ڈائریکٹرزکا دوبارہ انتخاب عمل میں لایا گیاجن میں میا ں محمد اکرم شاہد،عماد محمد طاہر،سیلم شیخ،محمد اصغر،امام بخش بلوچ اورسید راحت علی شاہ شامل ہیں جبکہ اس مو قع پر تین نئے ڈائریکٹرز کا بھی انتخاب عمل میں لا یا گیا جن میں جاوید صادق سابق ایم ڈی آئی ڈی بی پی،میڈم ہما وحید اورڈاکٹر عبد العزیز نیازی (پی ایچ ڈی)شامل ہیں۔ڈائریکٹررزکے انتخاب اور دیگر تجربہ کا ر لوگوں کی شمولیت کو بنک انتظامیہ نے مثبت پیش قرار دیا اور اس امر کا اظہار کہا کہ اس سے بنک کی کا ر کر دگی مزید بہتر ہو سکے گی۔اس مو قع پر بنک کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اس حوالے سے بنک کے صدر گلستان ملک اور چیف فنانشل آفیسر علی مر تضیٰ نے کا رکردگی رپورٹ پیش کی جسے بورڈآف ڈائریکٹرزنے حوصلہ افزا قرار دیا۔

مزید :

کامرس -