اسلامک بینکار ی میں سرمایہ کاری میں 20فیصد اضافہ 

اسلامک بینکار ی میں سرمایہ کاری میں 20فیصد اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک میں اسلامی بینکاری کی صنعت کی سرمایہ کاری میں 19.9 فیصد (102 ارب روپی) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد جنوری تامارچ کے دوران اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 617 ارب روپے ہوگیا۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 515 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں اسلامی بینکاری کے تحت فنانسنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔توانائی کی پیداوار و ترسیل اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں زیادہ فنانسنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -