شعیب اختر ثانیہ مرزا کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

شعیب اختر ثانیہ مرزا کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

  

اسلام آباد(آئی این پی)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔شعیب اختر کا اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کردہ ایک ویڈیومیں کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ثانیہ مرزا کی بد قسمتی ہے کہ انہیں بلا وجہ بھارت اور پاکستان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہتاہے، پہلے انہیں شعیب ملک سے شادی پر دونوں ملکوں میں برا بھلا کہا گیا، اب ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کی بھارت سے ہار پر بھی ثانیہ مرزا کیخلاف تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے اور تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔شیشہ بار کی ویڈیو کے حوالے سے شعیب اخترنے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میاں بیوی ہیں،اگر انہوں نے ہوٹل میں ایک ساتھ کھانا کھا بھی لیا تو کیا ہو گیا اس میں اتنا شور مچانے کیا ضرورت ہے،پاکستانی ٹیم اپنی بد ترین کارکردگی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے میچ ہاری ہے،اس میں ثانیہ کا کیا قصور ہے۔شعیب اختر کام مزید کہنا تھا کہ ہمیں شعیب ملک کی خراب کارکردگی پر ان پر تنقید کرنی چاہیئے لیکن انکی فیملی اور بچے کو بیچ میں کیوں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب بلا وجہ کسی پر تنقید کی جائے، سوشل میڈیا صارفین دوسروں پر انگلیاں اٹھانا اورہر کسی پر تنقید کرنا صرف اسلئے اپنا حق سمجھتے ہیں کیوں کہ انکے پاس سوشل میڈیا کا اکانٹ ہے،اگر آپ سوشل میڈیا صارف ہیں تو کیا کچھ بھی لکھ دینا آپکا حق ہے؟

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -