ٹمبر کے تاجروں کاایڈیشنل کسٹم اورسیلز ٹیکس ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ

ٹمبر کے تاجروں کاایڈیشنل کسٹم اورسیلز ٹیکس ڈیوٹی میں کمی کا مطالبہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)ٹمبر کے تاجروں کی سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ سے ملاقات، ایڈیشنل کسٹم اورسیلز ٹیکس ڈیوٹی میں کمی کرنے کا مطالبہ، چیئر مین کمیٹی فاروق ایچ نائک نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے تاجر برداری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کی چیئرمین شرجیل گوپلانی کی قیادت میں سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائک،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹرشیری رحمن،پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ(ن) اور دیگر جماعتوں کے سینیٹرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شرجیل گوپلانی نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ لکڑی کی امپورٹ پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل سیلز ٹیکس میں کمی کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اپنا کردار ادا کرے۔

اور وزارت خزانہ کو اس حوالے سے تجاویز دے،اس کے ساتھ ساتھ جو فریش چیزیں آرہی ہیں جس سے ہماری صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس حوالے سے بھی اپنی تجاویز دیں۔ آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد میں مشتاق ولی محمد،بلال جعفرانی اور دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں وفدنے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف اور ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر شرجیل گوپلانی نے کہا کہ لکڑی کی صنعت ملکی معیشت میں اہم کرادار ادا کرسکتی جس سے بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ کاری حاصل ہوسکے گی۔

مزید :

کامرس -