ٹویو ٹا اورنسٹ نے شیل ایکو میراتھن ایشیا ء میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

ٹویو ٹا اورنسٹ نے شیل ایکو میراتھن ایشیا ء میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

  

کراچی(پ ر)تعلیم کے فروغ سمیت انڈسٹری اورتعلیمی اداروں کے درمیان رابطے قائم کرنے کے عزم میں، ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے ایک بار پھر ایک”ٹویوٹا NUSTAG“ ٹیم کو سپانسر کیا جس میں NUST کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرنگ (CEME) شیل ایکو میراتھن ایشیا 2019ء(Shell Eco Marathon Asia 2019) میں شرکت کی، جو حال ہی میں Sep ang ملائیشیا، میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی نمائندگی،”ٹویوٹا NUSTAG“ کے طالب علموں کی ٹیم نے کی جنہوں نے اپنی کیٹیگری میں برصغیر ایشیا میں بہترین mileage حاصل کی ہے۔”ٹویوٹا NUSTAG“ پاکستان کی جنوبی ایشیا سے واحد ٹیم تھی جس نے کسی بھی قسم کے کسی بھیrban Concept Category U میں ترکی، نیپال، سعودی عرب، ملائیشیا، مصر، سنگاپور، فلپائن، بنگلہ دیش اور بھارت اور بہت سے دوسرے ممالک مقابلہ کیا۔ مقابلے کا مقصد بہترین milage (کلومیٹرفی لیٹر ایندھن پر) حاصل کرنا تھا، مقابلے میں مختلف ڈیزائن اور ایندھن کے ذرائع کا تجربہ کیا گیا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، IMC کے CEO علی اصغر جمالی نے کہا: ”ہمیں ان نتائج کے حاصل کرنے پر انڈس موٹر کمپنی اورUST N پر فخر ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ملک میں بے پناہ صلاحیت ہے اور ہمارا فراہم کردہ معیار کسی دوسرے کے پاس نہیں۔ اس سے ہمیں مستقبل کی تعمیر کے لئے بہت حوصلہ افزائی اور امید ملی ہے کہ، ہم مستقبل میں اپنی پرفارمنس کو برقرار رکھیں اور اسے مزید بہتر بنائیں۔

“جیتنے والی ٹیم، پاکستان کی 8 ٹیموں میں سے ایک تھی، جو 100 سے زائد ٹیموں سے منتخب کی گئیں تھیں، جنہوں نےrban Concept U کے سلسلے میں مقابلے میں حصہ لیا اس مقابلے میں ان ٹیموں نے ایک ایسی کار (ایک عام کار کا چھوٹا ورژن)کا منصوبہ بنایاجس میں ٹیم نے اپنی صلاحیتوں اور علم کے استعمال سے ایندھن موثر گاڑی(Fuel efficient) بنایا، جن طالب علموں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا انہوں نے اس بات کو سیکھا کہ اپنے نظریات کی مہارتوں کو عملی استعمال میں کس طرح لایاجائے۔ اس طرح ان کو توانائی کی بچت اور ماحول کے تحفظ اور تصور کی اہمیت کی تعلیم بھی ملی۔اس آٹوموبائل ایڈونچر کے دوران، ”ٹویوٹا NUSTAG“ کی کارکردگی انتہائی حوصلہ افزا رہی جس نےSEMA 2019 میں پاکستان کو چین اور انڈونیشیا کے بعد پوزیشن دلوائی، جس سے اس ٹیم کو فروغ ملا اور ”ٹویوٹا NUTSAG“ کی ٹیم کو 55 ٹیموں میں سے 11 ویں پوزیشن ملی۔ مذکورہ 5روزہ تقریب ایک چیلنج اور ایڈونچر پر مبنی تجربہ تھا جس میں نوجوانوں نے اپنی تجزیہ کار اور اسٹریٹجک سوچ کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم ورک کے طور پرکام کرنے کا عملی ثبوت دیا۔”ٹویوٹا NUSTAG“ کی یہ کامیابی پاکستان کے لئے ایک فخر ہے۔

مزید :

کامرس -