پاکستان میں زرعی کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے،صوبائی وزیر زراعت

پاکستان میں زرعی کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے،صوبائی وزیر زراعت

  

لاہور(نیوز رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے زرعی شعبہ میں پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کے شعبہءِ زراعت اور چینی ادارے ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے ساتھ ایک سہ رکنی معاہدہ انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر باقاعدہ دستخطوں کی تقریب ہفتہ 22 جون کو ایگری ایکسپو کے موقع پر منعقد ہوگی۔ معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کیلئے اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال، پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد حسنین، سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر واصف خور شید، چینی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر فا وین ین اور پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سیکرٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے شرکت کی۔ پاک چین جوائینٹ چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد حسنین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گندم، اور کپاس سمت ہماری مختلف زرعی اجناس کی فصلی پیداوار چین اور بھارت کی نسبت بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہمارے کاشتکا ر عالمی منڈیوں میں زرعی مصنوعات اور اجناس کے شعبہ میں اپنے مد مقابل ممالک کا مقابلہ نہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی زرعی شعبہ کو جدتوں سے ہمکنار کرنے اور زرعی پراڈکٹوٹی کو بڑھانے کیلئے پاک چین جوائینٹ چیمبر چینی کمپنیوں کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز کا اہتمام کرے گا۔علاوہ ازیں پاک چین جوائینٹ چیمبر، نئے بیجوں اور جدید کاشتکاری کی ٹیکنالوجی کو پاکستان لانے کیلئے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کار ی کرنے پر راغب بھی کرے گا۔

نیز کاشتکاری کو بہتر بنانے کیلئے واٹر انفراسٹرکچر کو بھی ترقی دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان میں زرعت پر مبنی کاروبار تیزی سے فروغ پا رہے ہیں جس کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پید ا ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا پاک چین جوائینٹ چیمبر، محکمہءِ زراعت پنجاب اور چینی کمپنی ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ پاکستان کٰ زرعی ایس ایم ایز کو بین الاقوامی زرعی اداروں کے ساتھ منسلک کرنے کا سبب بنے گا جس سے اس شعبہ میں برآمدات کے مواقع بڑھ جائیں گے۔چینی کمپنی ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر فا وین ین نے کہا کہ متذکرہ سہ رکنی معاہدے سے پاکستا ن اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت بھی زرعی شعبہ میں اشتراک عمل کی نئی راہیں کھلیں گے۔

مزید :

کامرس -