انگلینڈ کی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال ٹور نامنٹ کے پری کوار ٹر فائنل میں پہنچ گئی

انگلینڈ کی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ فٹ بال ٹور نامنٹ کے پری کوار ٹر فائنل میں پہنچ ...

  

پیرس (آن لائن) انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ فرانس میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن جاپان کی ویمن ٹیم کو 2-0 گولز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ انگلینڈ ٹیم کی کھلاڑی وائٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے دونوں گول وائٹ نے سکور کئے۔ جاپان کی ٹیم نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور سکاٹ لینڈ آمنے سامنے تھیں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور یہ میچ 3-3 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں ہفتہ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میگا ایونٹ میں پری کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ 22 جون سے شروع ہوگا جو 25 جون کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون کو کھیلے جائینگے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 7 جولائی کو ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -