راولپنڈی‘لیاقت باغ کراٹے سینٹر نے پہلی ڈپٹی کمشنر کراٹے چیمپئن شپ جیت لی
راولپنڈی (اے پی پی) لیاقت باغ کراٹے سینٹر کی ٹیم نے پہلی ڈپٹی کمشنر کراٹے چیمپئن شپ 2019ء کا ٹائٹل جیت لیا۔ جہلم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ ڈسٹرکٹ جہلم کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز جہلم سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی گئی
جس میں راولپنڈی کی 13 ٹیموں نے حصہ لیا۔ لیاقت باغ کراٹے سینٹر کی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جہلم کی ٹیم نے دوسری اور شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں جہلم کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اجمل خان نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔