اوپن ٹینس‘اناستاسیجا، کینن‘ مارٹنز مالورکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اوپن ٹینس‘اناستاسیجا، کینن‘ مارٹنز مالورکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

  

میڈرڈ(اے پی پی) اناستاسیجا سیواستووا، سوفیا کینن اور ایلیسی مارٹنز مالورکا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سپین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی اناستاسیجا سیواستووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی اجلا توملجانوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی سوفیا کینن تیونس کی اونز جابیر کو پہلے سیٹ میں 6-2 سے ہرایا تھا دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔ ایک اور میچ میں بیلجیئم کی ایلیسی مارٹنز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -