اولیکس ریجن میں پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش‘میناکا خصوصی ایجنٹ مقرر

اولیکس ریجن میں پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش‘میناکا خصوصی ایجنٹ مقرر

  

کراچی(پ ر)پاکستان کی نمبر 1 مارکیٹ پلیس، OLX کو پاکستان میں سٹی اسکیپ گلوبل کا بااختیار یجنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت طے پائی۔مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق OLX سٹی اسکیپ گلوبل کے لیے خصوصی ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا اورپاکستان میں پراپرٹی ڈیویلپرز کی خدمات حاصل کرے گا۔ اِسی کے ساتھ OLX دبئی میں ہونے والی نمائش،سٹی اسکیپ گلوبل،میں پاکستان کی وسیع تر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے پروجیکٹس بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پول کے سامنے پیش کرے گا۔سٹی اسکیپ گلوبل مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں منعقد ہونے والا رئیل اسٹیٹ کاسب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا 18واں ایڈیشن 25ستمبر سے 27ستمبر، 2019 تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر (DWTC) میں جاری رہے گا۔عالمی رئیل اسٹیٹ لینڈ اسکیپ میں بھاری بھرکم سرمایہ کاروں کی مصروفیت کے لیے تیار کردہ سٹی اسکیپ گلوبل میں اس سال داخلہ دعوت نامے کے ذریعے ہوگا۔

اور دیگر تمام شرکاء کے لیے سالانہ شو کے کرٹین ریزرکا کام کرے گا۔ عوام کے لیے داخلہ 26 اور 27ستمبر، 2019ء کو ہو گا۔اس موقع پر سٹی اسکیپ کے گروپ ڈائریکٹر، کرس اسپیلر (Chris Speller) نے کہا،”دعوت نامے کے ذریعے داخلے والا دن، خلیج تعاون کونسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے بزنس کا ماحول تبدیل کرنے، مقامی اور بین الاقوامی ہائی نیٹ ورتھ سرمایہ کاروں، انڈسٹری کے ایلیٹ، سینئر گلوبل گورنمنٹ آفیشلز اور وی آئی پیزکی اعانت کے لیے مخصوص ہوگا۔“کرس اسپیلر نے مزید کہا،”اس دن، سرمایہ کاروں کو مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی نمائش کرنے والوں کے لیے عالمی پول تک رسائی بھی حاصل ہو گی تاکہ وہ ایک بلا تعطل ماحول میں اپنے پورٹ فولیو پروجیکٹس کو ڈائیورسیفائی کر سکیں۔“ OLX Pakistan کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، بلال باجوہ نے کہا،”OLX، پور ے ریجن میں،بڑے پیمانے کے ایونٹس اور پروگراموں کو فروغ دینے میں تسلیم شدہ ریکارڈ رکھتا ہے۔ ہم،سٹی اسکیپ کے ساتھ اپنی شراکت کو ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھتے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے تمام بزنس پارٹنرز کو، پراپرٹی سیکٹرکے شعبے میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تشہیری مواقع خدمات فراہم ہو رہے ہیں۔“سٹی اسکیپ 2019 نجی اور ادارتی سرمایہ کاروں کی نشاندہی اور رابطے کے ذریعے مقامی، علاقائی اور عالمی رئیل اسٹیٹ انڈسٹر ی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کاروباری میچ میکنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔انفارما مارکیٹ (Informa Market)کے ایک حصے کے طور پر، دنیا کے سب سے بڑے ایگزیبیشن آرگنائزر،سٹی اسکیپ یورپ، ایشیا اور امریکا سے سرمایہ کاروں کے نمائندوں کو ایسے ذرائع تک لانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ ایونٹ میں شامل متعدد علاقائی اور عالمی ایگزیبیٹرز کے ذریعے ان کے لیے ترقی کے نئے راستے کھول سکے۔اسپیلر نے مزید بتایا کہ ہمارے نئی کوششوں کا مقصد سٹی اسکیپ کو عالمی رئیل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے لیے، فلور پر بھی اور سالانہ سٹی اسکیپ گلوبل کانفرنس کے ذریعے بھی، بادنماکا درجہ دلانا ہے۔اسپیلر نے مزید کہا،”اس سال ہماری توجہ کا بڑا عنصر ’گلوبل‘ کا ایسنس ہے کیوں کہ علاقائی ڈیویلپرز بین الاقوامی انویسٹرز تک رسائی چاہتے ہیں اور بین الاقوامی ڈیویلپرز علاقائی انویسٹرز تک رسائی چاہتے ہیں۔ انہیں قریب لانے، اور الائنمنٹ کے لیے فلکرم کا کام دینے کے لیے سٹی اسکیپ گلوبل کی پوزیشن اس کے لیے بہت فائدہ مند ہے جس کا نتیجہ بدلتی ہوئی عالمی انڈسٹری میں خوشحالی ہے۔“ایونٹ میں معلومات کا تبادلہ بھی کیا جائے گا جس کے دوران سٹی اسکیپ گلوبل کا کنٹنٹ تمام شرکاء کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کا آغاز، 24 ستمبر کو،سالانہ سٹی اسکیپ گلوبل کانفرنس سے ہوگا۔ یہ کانفرنس ایگزیبیشن کے آغاز سے ایک دن قبل، انٹر کانٹی نینٹل دبئی فیسٹیول سٹی میں، منعقد ہو گی۔اس کے بعد، شو کے تینوں دن، ایگزیبیشن کے فلور پر،سٹی اسکیپ ٹاکس اور سٹی اسکیپ انٹیلی جنس فیچرز منعقد ہوں گے۔سٹی اسکیپ ٹاکس ایک فری-ٹو-اٹینڈ لائیو کنٹنٹ ہوگا جس میں رئیل اسٹیٹ ایسٹ کلاسز سے تعلق رکھنے والے متعدد موضوعات؛ رہائشی، تجارتی (دفتر اور رٹیل)، صنعتی اور لاجسٹکس، ہاسپٹلٹی اور آلٹرنیٹو ایسٹس، کا احاطہ کیا جائے گا۔سٹی اسکیپ انٹیلی جنس ایک خصوصی B2B سرگرمی ہے جس کے دوران، دنیا بھر کے ممالک میں، نجی اور ادارتی سرمایہ کاروں کے لیے،سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دی جائے گی۔

مزید :

کامرس -