ورلڈ کپ میں 4 میچز جیتنے کے بعد اعتماد بڑھا‘ٹرینٹ بولٹ

ورلڈ کپ میں 4 میچز جیتنے کے بعد اعتماد بڑھا‘ٹرینٹ بولٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں چار میچز جیتنے کے بعد اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ میگا ایونٹ کے بقیہ میچز میں حریف بلے بازوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مزید اچھی طرح سے تیار ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں پانچ میچز کھیل چکی ہے اور وہ چار میچز جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ کیویز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کل ویسٹ انڈیز کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی۔ بولٹ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی اب تک کی کارکردگی بہت اہمیت کی حامل ہے، ہماری ٹیم بلند مورال کے ساتھ میگا ایونٹ کے بقیہ میچز میں بھی انٹری کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹیکنگ باؤلنگ سے حریف ٹیموں کے ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، اگر پلان کے مطابق باؤلنگ کرنے میں کامیاب رہے تو یقیناً ہمارے میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں فتوحات کیلئے کسی ایک کھلاڑی کی کارکردگی انحصار نہیں کر سکتے، کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔