بھارتی ٹیم انگلینڈ کیخلاف میچ میں نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے گی

بھارتی ٹیم انگلینڈ کیخلاف میچ میں نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے گی

  

ساؤتھمپٹن (آئی این پی)آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں ہونے والے بھارت بمقابلہ انگلینڈ میچ کے دوران بھارت نیلے رنگ کے بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے کے مطابق 30 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں ہونے والے بھارت انگلینڈ میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنیں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پرانی نیلے رنگ کی کٹ میں ہی کھیلتی نظر آئے گی۔آئی سی سی ایونٹس کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے سبھی مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے 2 رنگ کی کٹس دینا ضروری ہوتا ہے جبکہ میزبان ٹیم ایک ہی کٹ میں پورا ایونٹ کور کرتی ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کی میزبانی کرنے والی انگلش ٹیم نیلے رنگ کی کٹ میں ہی سبھی میچز میں حصہ لے گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں 2 سے 3 رنگ کی کٹس استعمال کر سکتی ہیں۔یاد رہے کہ 2 جون کو ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں ساوتھ افریقا نے بنگلہ دیش کے خلاف ہرے رنگ کے بجائے پیلے رنگ کی شرٹس کا استعمال کیا تھا۔

جبکہ بنگلہ دیش نے اس میچ میں لال رنگ کے واضح کنٹراسٹ کے ساتھ شرٹس استعمال کی تھی۔اسی سلسلے میں افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی گزشتہ ماہ 3 مختلف رنگوں کی یونیفارمز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -