تیل گیس کی پیدوار بڑھانے کیلئے سندھ، بلوچستان میں لائسنس جاری 

تیل گیس کی پیدوار بڑھانے کیلئے سندھ، بلوچستان میں لائسنس جاری 

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) وزارت پٹرولیم نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں اضافے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں مختلف بلاکس میں لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی، نئے بلاکس میں لائسنسوں کے اجراء کیلئے سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاؤالدین اورپاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر بھی موجود تھے۔ جن نئے بلاکس کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں ان میں بلاک نمبر2768-1(سورہ)،بلاک نمبر3069-10(موسی خیل) اور بلاک نمبر2667-9(خضدار) شامل ہیں۔ یہ بلاکس سندھ اوربلوچستان میں واقع ہیں۔ سورہ بلاک سکھر اورخیرپورمیں 1151.70مربع کلومیٹر جبکہ خضدار ساؤتھ بلاک خضدار اور ضلع دادو کے علاقوں میں 2493.36مربع کلومیٹر اور موسی خیل بلاکس موسی خیل اور ڑوب کے اضلاع میں 2176.15مربع کلومیٹر کے رقبے پرمحیط ہیں اور ان بلاکس میں تین سال کے عرصہ میں کم ازکم ایک کروڑ36لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -