ڈی جی نیب سے وائس چیئرپرسن اوور سیزکے وفد کی ملاقات، مسائل پر تبادلہ خیال

ڈی جی نیب سے وائس چیئرپرسن اوور سیزکے وفد کی ملاقات، مسائل پر تبادلہ خیال

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب، چوہدری وسیم اختر کی سربراہی میں محکمے کے اعلیٰ افسران پر مشتمل وفد نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہورسے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چوہدری وسیم اختر نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیز کو پنجاب میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹز اور دیگر محکموں کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ اوور سیز پاکستانیز مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اپنے خون پسینے سے کمائی جانے والی رقوم انویسٹ کرتے ہیں لیکن بعد ازاں انہیں اس حوالے سے متعدد مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اور وہ اس حوالے سے اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سے رجوع کرتے ہیں۔ انہوں نے نیب لاہورسے اس حوالے سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے حوالے سے نیب اپنا کردار ادا کرے۔

نیب کا اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے تعاون بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کے لئے یقینا باعث مسرت واطمینان ثابت ہوگا۔ چوہدری وسیم اختر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کو لاہور اور اسکے مضافات میں قائم متعدد معروف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا ہے اسی طرح د یگر محکموں سے متعلقہ مشکلات بھی درپیش ہیں۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے مشکلات کم کرنے کیلئے نیب سے مدد کی درخواست کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وفد سے گفتگو میں نیب کی اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل کے ازالہ میں نیب اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔ انہوں نے فوری طور پر نیب کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف، نیب لاہور کو بطور فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ نیب لاہور کی جانب سے مزکورہ سینئر آفیسر اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے حوالے سے کمیشن سے باقاعدہ رابطے میں رہیں گے۔ چوہدری وسیم اختر نے اوور سیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیااور انہوں نے کہا کہ اس تعاون کی وجہ سے اوور سیزپاکستانیز کے مسائل تیز ی سے حل ہوں گے۔ انہوں نے ڈائریکٹر لیگل او پی سی زاہد یونس کو محکمے کی جانب سے فوکل پرسن نامزد کیا۔او پی سی کے وفد میں ممبر او پی سی نیلم ارشاد، کمشنر او پی سی زاہد حسین اعوان،ڈائریکٹر ایڈمن اسد نعیم اور ڈائریکٹر لیگل زاہد یونس شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -