غریب عوام پریشان نہ ہو، حالات جلد درست ہو جائیں گے، شمسہ علی

غریب عوام پریشان نہ ہو، حالات جلد درست ہو جائیں گے، شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ معاشی حالت خراب ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟ سب جانتے ہیں غریب عوام پریشان نہ ہو، حالات جلد درست ہو جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمسہ علی نے کہا کہ آج کی مہنگائی اور خراب معاشی حالات کی ذمہ داری ماضی کی حکومتیں ہیں جنہوں نے قومی خزانہ لوٹا اور بیرون ملک اپنی ملیں بنائیں اور محلات کھڑے کئے۔ ایک سوال کے جواب میں شمسہ علی نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، چاہے وہ عورت ہو یا مرد۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور ہو یا مریم نواز دونوں نے کرپشن کی ہے اس لئے وہ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔ دونوں کو سزا ملنی چاہیے اور وہ دونوں خواتین لوٹی ہوئی رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو جیل میں ہونا چاہیے مگر نیب عورت ہونے کے ناطے نرمی برت رہی ہے۔ شمسہ علی نے کہا کہ غریب عوام پریشان نہ ہوں جلد معاشی حالات درست ہو جائے گی اور مہنگائی کم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -