محکمہ ترقی خواتین بہبود نسواں کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، آشفہ ریاض

محکمہ ترقی خواتین بہبود نسواں کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے، آشفہ ریاض

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں ایگزیکٹو ممبر آف پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ترقی خواتین بہبود نسواں کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہا ہے۔اس ضمن میں ورکنگ ویمن کے لیے ہوسٹلز اور کام کرنے والی خواتین کے بچوں کے لیے ڈے کیر سنٹرز کی سہولت کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اور مثبت اقدامات کر رہی ہے۔جو لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے کھیت خواتین اور گھروں میں فیکٹریوں کا کام کرنے والی عورتوں کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے دائرہ کار میں لانے کے لیے پنجاب بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل تکمیلی مراحل میں ہے۔

آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ اس وقت ملک کی اعلی قیادت نادار اور غریب عورتوں کی بحالی اور بہبود کے لیے از حد سنجیدہ اور متحرک ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بجٹ میں بھی خواتین کے معاشی طور پر خود مختار ہونے کے لیے بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔وفد نے خواتین کی ترقی کی راہ میں درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -