عوام دشمنبجٹ پر نظرثانی نہ کی گئی تو منظور نہیں ہونے دینگے،بیلم حسنین

عوام دشمنبجٹ پر نظرثانی نہ کی گئی تو منظور نہیں ہونے دینگے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت بجٹ پر نظرثانی کرے غریبوں کو ریلیف دے، بجٹ عوام دشمن ہے اگر نظرثانی نہ کی گئی تو بجٹ منظور نہیں ہوگا اور یہ ایک المیہ سے کم نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا موقف بالکل درست ہے۔آصف علی زرداری کی اسمبلی آمد پر خوشی ہوئی۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت کو بجٹ میں غریبوں کو ریلیف دینا چاہیے۔ ہمیشہ غریبوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں بھی اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا، ورنہ ہم بجٹ میں اچھی مشاورت کرتے۔ بیگم بیلم حسنین نے آصف زرداری کی اسمبلی آمد کو اچھا اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے۔ ا

نہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے اس لئے بجٹ پر شدید احتجاج کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -