سینئراداکارہ وینا ملک کا نیا شوٹ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں
لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ وینا ملک کو نئے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔ وینا ملک ان دنوں بول ٹی وی کے ریالٹی شو کی میزبانی کررہی ہیں جس میں حمزہ علی عباسی،جاوید شیخ اور کبریٰ خان جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اس شو کی پرموشن کے لئے ویناملک نے شوٹ بھی کرایا جو گزشتہ روز جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تو صارفین نے اپنے اپنے انداز سے تبصرے کرکے دل کی بھڑاس نکالی۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ وینا ملک کی عمر اس کے چہرے سے صاف واضح ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ دو بچوں کے باوجود اسے ایسی حرکات زیب نہیں دیتیں جبکہ ایک لڑکی نے تو وینا ملک کو ’بوڑھی گھوڑی‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ’بوڑھی گھوڑی لال لگام‘۔ صارفین کے منفی تبصروں کے باوجود وینا ملک نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔