موسیقار استاد مجید بٹ (پنڈت موسیقی) انتقال کر گئے

موسیقار استاد مجید بٹ (پنڈت موسیقی) انتقال کر گئے
 موسیقار استاد مجید بٹ (پنڈت موسیقی) انتقال کر گئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)برصغیر کی موسیقی کے ہر دلعزیز شخصیت استاد مجید بٹ(پنڈت موسیقی) انتقال کر گئے مرحوم کی نمازہ جنازہ گوجرانوالا ادا کی گئی جس میں دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مجید بٹ مرحوم پٹیالہ گھرانے کے استاد فتح علی استاد امانت علی کے والد استاد اختر خاں کے گنڈا بند شاگرد تھے۔استاد مجید بٹ ملکہ ترنم نور جہاں کے منہ بولے بیٹے بنے ہوئے تھے، موسیقی کے نامور ستارے ان کے احبابِ میں شامل تھے۔ مہدی حسن، غلام علی، استاد نصرت فتح علی خان، استاد طافو، استاد رؤف لندن والے اور استاد حسین بخش گلو سمیت دیگر ان کے دوستوں میں شامل تھے۔

ان کی موت سے موسیقی کا جہان غم میں ڈوب گیا ہے۔

مزید :

کلچر -