لاہور آرٹس کونسل ”الحمرا لائیو“ میں نئے گلوکاروں کی زبردست پرفارمنس

لاہور آرٹس کونسل ”الحمرا لائیو“ میں نئے گلوکاروں کی زبردست پرفارمنس
 لاہور آرٹس کونسل ”الحمرا لائیو“ میں نئے گلوکاروں کی زبردست پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ وار ٹیلنٹ شو ”الحمرا لائیو“ کا انعقاد ہوا۔الحمرا لائیومیں نئی سریلی آوازیں فضاء میں گورنجتی رہیں جنہیں حاضرین کی بڑی تعداد نے سراہا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ الحمرا فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں نوجوانوں کو مواقعوں کی فراہمی میں خصوصی اقداما ت کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمارا نوجوان فائن آرٹ اور موسیقی، اداکاری کے علاوہ تمام شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں رکھتاہے جس کے پیش نظر الحمرا میں الحمرا لائیو اور ورکشاپ کروائی جارہی ہیں جہاں اساتذہ بے حد محنت کر رہے ہیں اور نوجوان بھی پوری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔الحمرا لایؤمیں پرفارم کرنے والوں نوجوانوں نے اپنے تا ثرات میں کہا کہ سہ پہر کے وقت الحمرا کی عمارت کے سائے میں شائقین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے فن کا مظاہر ہ کر کے بے حد خوشی ہوتی ہے۔

، اپنے فن کو نکھارنے کا موقع ملتا ہے جس پر ہم الحمرا انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں۔الحمرا لائیومیں نوجوان اپنے اساتذہ کے سامنے جب براہ راست پرفارم کرتے ہیں تو ان کا اعتماد دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے کنئیرڈکالج کی طالبات کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح بھی کیا اور طالبات کا کام دیکھا۔

مزید :

کلچر -