رواں ماہ نمائش کیلئے پیش ہونے والی نئی فلم ”باجی‘‘کا نیا گانا ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹرثاقب ملک کی ماہ رواں میں نمائش کے لئے پیش ہونے والی فلم ”باجی“ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ مہوش حیات پر پکچرائز ہونے والا یہ گانا ”گینگسٹر گڑیا“سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بالی ووڈ کی نامور گلوکارہ سنیدھی چوہان نے گایا ہے جب کہ اس کی اوریجنل کمپوزیشن طحہٰ ملک نے کی ہے۔ گانے کے بول عثمان خالد بٹ نے لکھے ہیں اور کوریوگرافی بھی انہوں نے ہی کی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی فلم ”باجی“ رواں ماہ 28 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔، فلم میں اداکاہ میرا اور عثمان خالد بٹ کے علاوہ اداکار محسن عباس حیدر اور ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔