دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن”آج“ منایا جائیگا

دنیا بھر میں میوزک کا عالمی دن”آج“ منایا جائیگا

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن ”ورلڈ میوزک ڈے“ آج منایا جائے گا اس دن کے منائے جانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے ذریعے اجاگر کرنا ہے ورلڈ میوزک ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں شعبہ موسیقی سے وابستہ افراد،میوزک گروپس،ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ سنگر ز اور تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف فکشنز کا اہتمام کیاجائے گاجس میں موسیقی کے فروغ اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر اظہار خیال کیا جائے گا۔ورلڈ میوزک ڈے کی ابتدا 1981ء سے ہوئی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 21جون کو موسیقی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -