پی ٹی وی لاہورمرکز کوگیس کی کم فراہمی سے ائیر کنڈیشن سسٹم بند

پی ٹی وی لاہورمرکز کوگیس کی کم فراہمی سے ائیر کنڈیشن سسٹم بند

  

لاہور (فلم رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز کی طرف سے پی ٹی وی لاہور مرکز کو گیس کی کم فراہمی کے باعث ادارے کا ائیر کنڈیشنگ سسٹم بند ہے اور سرکاری نشریاتی ادارے کو ریکارڈنگ اور پروڈکشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، سٹوڈیوز میں شدید گرمی اور حبس کے باعث سانس لینا بھی دشوار، ٹیکنیکل شعبے میں کڑوروں روپے کی قیمتی مشنری ٹرپ ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی لاہور کا سینٹرل ائیر کنڈیشنگ سسٹم ہے جو گیس سے چلتا ہے، سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز لمیٹڈ کی طرف سے پی ٹی وی لاہور مرکز کو مطلوبہ مقدار میں گیس فراہم نہیں کی جارہی جس کے باعث اس کا ائیر کنڈیشنگ سسٹم مکمل طور پر کام نہیں کر پا رہا اور ادارے کو اپنے آپریشنز کو جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پی ٹی وی لاہور مرکزمیں اے سی سسٹم نہ چلنے سے ہر طرف گرمی، حبس اور تپش کا راج رہتا ہے اور اس کے معمول کے آپریشنز متاثر ہورہے ہیں۔ سٹوڈیوز میں گھٹن اورگرمی سے بیٹھنا بھی محال ہے،گذشتہ دنوں سٹوڈیو میں مقامی خبروں کی براہ راست نشریات کے دوران نیوز کاسٹر گرمی کے باعث بے حال ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس اہم نشریاتی ادارے کو مطلونہ مقدار سے کم گیس ملنے کی وجہ اس کے ارد گرد کمرشل پلازے اور کاروباری و تجارتی مراکز ہیں جن کو گیس کی فراہمی بدستور جاری ہے۔

مزید :

کلچر -