نامور گلوکار عطا ء اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ شام آج منائی جائے گی

نامور گلوکار عطا ء اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ شام آج منائی جائے گی
نامور گلوکار عطا ء اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ شام آج منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے ساتھ ایک شام کا انعقاد آج 7بجے الحمرا ہال نمبر ایک میں ہو گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہا کہ عطااللہ عیسی خیلوی گلوکاری کا اثاثہ ہیں،انھوں نے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا،ان کی 50سالہ خدمات کے اعتراف اور ستارہ امتیاز ملنے کی خوشی میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔تقریب میں نامور دانشور یوسف صلاح الدین، چیئرمین الحمرا توقیر ناصر اور اصغر ندیم سید، عطاء اللہ عیسی خیلوی کے فن اور شخصیت پر گفتگو بھی کریں گے۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تا ثرات میں کہا کہ عطا اللہ عیسی خیلوی مکمل صحت یاب ہیں۔

،تقریب اپنے وقت کے مطابق ہوگی،الحمرا آرٹس کونسل نے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

مزید :

کلچر -