مختصرفلم”خطاکار“کا ٹریلر سوشل میڈیا پر لانچ کردیاگیا

مختصرفلم”خطاکار“کا ٹریلر سوشل میڈیا پر لانچ کردیاگیا

  

لاہور(فلم رپورٹر) شارٹ فلم”خطاکار“کا ٹریلر سوشل میڈیا پر لانچ‘جو جے اے پروڈکشن اور مون سی ڈی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 13 منٹ پر مبنی اس فلم کے ڈائریکٹر جاوید یوسف، رائٹر طارق ساحلی، کیمرہ مین اشفاق بھولا جبکہ جاوید یوسف اور محسن ریاض نے اس کو پروڈیوس کیا ہے اس کاسٹ میں ایمن چودھری، وسیم اختر، چائلڈ سٹار میرب جاوید، عمر اور ندا ملک ہیں۔ہدایتکار جاوید یوسف نے بتایا کہ سوشل میڈیا پراس کے ٹریلر کو سراہا جارہا ہے جبکہ اس کو آن ائیر بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رواں کے آخر میں کال گرل اور فیس بک کی شوٹنگ شروع ہوجائیگی جس کی ان دنوں کاسٹنگ کو فائنل کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -