عام دنوں کیلئے فلمیں بنانے پر توجہ دینا ہوگی،پروڈیوسرخرم ریاض

عام دنوں کیلئے فلمیں بنانے پر توجہ دینا ہوگی،پروڈیوسرخرم ریاض
 عام دنوں کیلئے فلمیں بنانے پر توجہ دینا ہوگی،پروڈیوسرخرم ریاض

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلمساز خرم ریاض نے کہا ہے کہ ہمیں مخصوص تہواروں سے نکل کر عام دنوں کے لئے فلمیں بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ تر فلم میکر عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کو ذہن میں رکھ کر فلمیں بنارہے ہیں جبکہ عام دنوں میں وہ فلم کو ریلیز کرنا آج بھی رسک ہی خیال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھی فلم کے لئے کوئی مخصوص دن یا تہوار نہیں ہوتا،ہمیں اپنی اس سوچ کو بدل کر مستقبل کے بارے میں جامع پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔ تبھی ہم بالی ووڈ کے ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

خرم ریاض نے کہا کہ رواں سال اورینٹل فلمز کے بنیر تلے چار فلمیں شروع کی جائیں گی جن کا پیپرورک مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ان دنوں میوزک بھی آخری مراحل میں ہے۔ مذکورہ فلموں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں فلم کی ٹیم سمیت شوٹنگ کے بارے میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

مزید :

کلچر -