فیملی سٹیج ڈرامہ”عید کے چٹخارے“ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

فیملی سٹیج ڈرامہ”عید کے چٹخارے“ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

  

لاہور(فلم رپورٹر) فیملی سٹیج ڈرامہ”عید کے چٹخارے“کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،فیملی اور مزاحیہ ڈرامہ عید کے چٹخارے ناظرین کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب،فیملیز کی بڑی تعداد نے ڈرامہ دیکھا اور کام کرنے والے فنکاروں کی پرفارمنس کو خواب سراہا،میڈیا اور فنکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈ ایکٹر و ڈائریکٹر اور پروڈیوسر زاہد شاہ زاہد شاہ کا کہنا تھا ڈرامے کی کامیابی میں سب ہی فنکاروں کی محنت کا عمل دخل ہے،اس ڈرامے میں میر اکردار گھر کے نوکر مٹھل کا تھاجبکہ نوکرانی کا کردار سٹیج کی خوب صورت اداکارہ سیم خان نے نبھایا میرے لئے یہ لمحات کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں کہ شہر قائد کی عوام نے میرے نوکر کے کردار اور اداکاری کو بہت پسندکیا ہے۔

،جس کے لئے اس ڈرامے میں پہلی بار سٹیج پر کام کرنے پاکستان کے مایہ ناز ولن اداکار شفقت چیمہ نے بھی تعریف کی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈرامے کا ہدایت کار،پروڈیوسر ہونے کے ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھانا کوئی معمولی کام نہیں ہے اس کے لئے بہت سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔

جبکہ یہ ہی نہیں اس ڈرامے کوتحریر بھی خود ہی کیاہے،انہوں نے کہاکہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتاہوں کہ جس کی اداکار ی کے چرچے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں۔ جبکہ اس مزاحیہ اور اصلاحی ڈرامہ”عید کے چٹخارے“میں شفقت چیمہ، کامیڈین پرویز صدیقی،شکیل شاہ،سلیم شیخ،احمد چیمہ شمیر راہی،عامرہوکلا سمیت،سیم خان، چاہت بلوچ اور دیگر فنکاروں نے اپنی بھرپور اداکا ری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامے کے اختتام پر شہر کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے تمام فنکاروں کے اعزاز میں سندھ کی ثقافت کے لحاظ سے سندھی اجرک اور ٹوپی کے ساتھ اعزازی شیلڈوں کے تحفے بھی دیئے گئے۔

مزید :

کلچر -