آشا چوہدری کانیا ڈرامہ ”شوخیاں کڑیاں“آج شروع ہوگا

آشا چوہدری کانیا ڈرامہ ”شوخیاں کڑیاں“آج شروع ہوگا
آشا چوہدری کانیا ڈرامہ ”شوخیاں کڑیاں“آج شروع ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ”شوخیاں کڑیاں“آج سے شروع ہوگاجس ڈرامہ میں مرکزی کردار کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے،ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل کی ہیں،کاسٹ میں آشا چوہدری کے علاوہ ہیر جٹ،شیلا چوہدری،تابندہ علی،کیف علی،حامد رنگیلا،اسد مکھڑا،ببو رانا،عقیل حیدر،شجر عباس،آغا حسین و دیگر فنکار شامل ہیں۔

آشا چوہدری کا کہنا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں آج سے نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کروں گی اورشائقین کو ”شوخیاں کڑیاں“ منفرد انداز میں نظر آئے گی،ایک سوال کے جواب میں آشا چوہدری نے کہا کہ اپنے کام میں کوئی کتنا فنکار ہے یہ میدان میں اتر کر ہی پتہ چلتا ہے میں نے باتوں سے نہیں کام کرکے موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔

مزید :

کلچر -