حیدرآباد،مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم،دونوں ڈرائیور سکیورٹی گارڈ جاں بحق

حیدرآباد،مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم،دونوں ڈرائیور سکیورٹی گارڈ جاں ...

  

حیدرآباد (آئی این پی)حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ٹرین کے دوڈرائیوراورایک سکیورٹی گارڈجاں بحق ہوا کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ٹرین حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثے میں دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔

ٹرینوں میں تصادم

مزید :

صفحہ اول -