الیکشن قوانین کی خلاف ورزی،وزیراعظم، گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کو نوٹس

الیکشن قوانین کی خلاف ورزی،وزیراعظم، گورنر سندھ اور وفاقی وزراء کو نوٹس

  

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت وفاقی وزراء کو انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد گھوٹکی کا دورہ کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلا ف ورزی پر گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء فہمیدہ مرزا اور میاں محمد سومرو کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں جن کے مطابق وزیراعظم، گورنر اور وزراء نے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس کا جواب انہیں 7 روز کے اندر داخل کرانے کا کہا گیا ہے۔ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق وزیراعظم اور دیگر کو نوٹس پیپلز پارٹی کے عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا۔ یاد رہے علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر انتخابی شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے اور وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز علی محمد خان مہر کے گھر تعزیت کیلئے گئے تھے۔

اظہار وجوہ نوٹس

مزید :

صفحہ اول -