مردان،خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

مردان،خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)پولیس نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو 48گھنٹوں کے اندر اندرگرفتارکرلیاملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمدکرلیاگیا ڈی پی او سجادخان نے جمعرات کے روز ایس پی آپریشن مشتاق خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایاکہ ملزمان رشید ولد ملنگ ساکن فضل حق کالج اورحمزہ ولد زاہد ساکن محب بانڈہ نے جھنڈے کے بھرے بازار میں سرشام خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خواجہ سراارمان عرف کالجے اور فرمان عرف سپوگمئی زخمی ہوگئے تھے ڈی پی او سجادخان نے بتایاکہ وجہ عناد خواجہ سرا ارمان عرف کالجے اور ملزم رشید کے مابین واقع سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا، انہوں نے کہاکہ واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی آپریشن کو سونپ دیاگیا تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی منظور خان اورپولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پستول تیس بور سمیت گرفتارکرلیاملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی توقع ہے تاہم ابتدائی طورپر ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیاہے ڈی پی او نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ انہوں نے خود زخمی خواجہ سراؤں کی عیادت کی ہے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے زخمیوں کو بہتر علاج ومعالجہ فراہم کیاجارہاہے انہوں نے مزید کہاکہ جنسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کے جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے اوراس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس پارٹی کے لئے انعامات اورتوصیفی اسناد کا انعام کیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -