شیخ رشیدکا ریلوے میں 10ہزار نوکریاں دینے کا اعلان

شیخ رشیدکا ریلوے میں 10ہزار نوکریاں دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری اور شہبازشریف کی ایک ہی پارٹی ہے، مسلم لیگ (ن) ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس وقت نوازشریف اورر شہباز شریف میں مسلم لیگ تقسیم ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عام آدمی کی آواز ہوں، میری اور شہبازشریف کی پارٹی ایک ہی ہے، عوامی مسلم،جب میں کہتا تھا کہ یہ ڈیل اور ڈھیل مانگتے تھے، آج دونوں بڑی پارٹیوں نے کہا میثاق معیشت کیلئے وہ تیار ہیں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔دس ہزار نوکریوں کیلئے کیبنٹ نے اجازت دیدی ہے، ایم ایل ون کی ابتدا کریں گے،جس دن ایم ایل ون اور نالہ لئی پر کام مکمل ہوگیا میں سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا، سب تین نئی یونیورسٹیوں کی پنجاب حکومت نے اجازت دی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور بجٹ بھی پاس کر لیا جائے گا۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ریلوے کے خسارے کو کم کیا جبکہ ریلوے کے تمام ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کر دیں گے اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر معذور افراد کے بیت الخلا بنائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارا مسئلہ گھی، چینی، آٹا اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہے۔ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا اچھی بات ہے لیکن جب میں کہتا تھا کہ یہ ڈیل اور ڈھیل مانگ رہے ہیں تو کوئی یقین نہیں کرتا تھا۔
وفاقی وزیر شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -