زرداری مکا لہراتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے

زرداری مکا لہراتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے

  

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی دبنگ انٹری،مکا لہراتے ہوئے قومی اسمبلی کے ایوان میں آئے۔پیپلز پارٹی کے ارکان نے کھڑے ہوکر جئے بھٹو کے نعروں سے سابق صدر کا ستقبال کیا۔جمعرات کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کو نیب کی ٹیم پارلیمنٹ ہاؤس لے کر پہنچی جہاں ٹیم نے انہیں سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا۔پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ایک ساتھ قومی اسمبلی کے ایوان میں آئے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے ڈیسک بجا کر اور جئے بھٹو کے نعروں سے سابق صدر کا ستقبال کیا،سابق صدر آصف علی مکا لہراتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے۔

زرداری

مزید :

صفحہ اول -