یواین ایچ سی آر، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور جزیا نٹن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

یواین ایچ سی آر، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور جزیا نٹن کے مابین مفاہمتی یاداشت پر ...

  

ؒپشاور(سٹی رپورٹر) مہاجرین کی بہترین میزبانی اور مہمان نوازی کرنے پر پشاور اور ترکی کے شہر جزیانٹن(Gazianten) کو سسٹر سٹی ڈیکلیئر کرنے کے لئے یواین ایچ سی آر جلد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمٹ پشاور اور جزیانٹن کے درمیان ایم او یو سائن کرکے گا۔اس کا فیصلہ ضلع ناظم محمد عاصم خان نے عالمی یوم مہاجرین کے موقع کی مناسبت سے یواین ایچ سی آر خیبرپختونخوا کے ہیڈ دانش شریستہ (Dinesh shrestha)سے ضلعی کانفرس روم میں ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع یواین ایچ سی آر کے پروٹیکیشن آفیسر صاحبزادہ یونس، ایکسٹرنل ریلیشن ایسوسی ایٹ نریمان بسمہ، ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان انے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص پشاور کے باسیوں نے افغان مہاجرین کی کھلے دن سے مہمان نوازی کی ہیں اور حکومت یواین ایچ سی آر کے ساتھ مل کرافغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے ہرممکن مد د کرے گی۔ ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں 1.4ملین رجسٹرڈ،.8ملین افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر اور.5سے زیادہ ان رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں،9/11کے بعدافغانستان میں جاری شورش کے باعث افغان مہاجرین نے دوبارہ خیبرپختونخوا کا رخ کردیاہے اور یواین ایچ سی آرافغان مہاجرین کی مد دکرے تاکہ واپسی ممکن ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں افغان مہاجرین کو فری مومنٹ کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم، صاف پانی اور دیگرسہولیات کی فراہم کرنے میں بھرپور کوشش کررہی ہیں اور عالمی برادری کو بھی افغان مہاجرین کی بھرپور مدد کرنا چاہئے تاکہ وہ دوبارہ اپنے ملک میں آباد ہونے کے قابل بن سکیں۔ یواین ایچ سی آر خیبرپختونخوا کے ہیڈدانش شریستہ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور، خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کی افغان مہاجرین کی مہمان نوازی اورمیزبانی کی تعریف کرتے ہوئے ہرممکن تعاون فراہم کی یقین دہانی کرائی ہیں۔ دانش شریستہ نے کہاکہ ترکی کے چھوٹے شہر جزیانٹن اور پشاور نے مہاجرین کی بہترین مہمان نوازی کی ہے جو دنیا کے لئے مثال بنانے کے دونوں شہر کو سسٹر سٹی ڈیکلیئر کرنے کے لئے معاہدہ کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -