احتساب کی اصل روح کے مطابق گھیراؤ چاہتے ہیں، لیاقت بلوچ

احتساب کی اصل روح کے مطابق گھیراؤ چاہتے ہیں، لیاقت بلوچ

  

اوچ دیر لوئر(نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابقہ ممبرقومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی احتساب کی اصل روح کے مطابق گھیراؤ چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان پارلیمانی طرزسیاست پر یقین رکھتی ہیں۔جماعت نے کمرتوڑمہنگائی کیخلاف صوبہ پنجاب سے اغازکردیاہے۔ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے۔پرامن احتجاج اپوزیشن جماعتوں کاجمہوری حق ہے۔ائی ایم ایف کامسلط کردہ بجٹ بنایاگیاہے۔حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں۔غلط پالیسیوں،مہنگائی،بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ملک میں معاشی بحران بڑھتاجارہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چکدرہ فشنگ ہٹ میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے منتخب ضلعی،تحصیل ناظمین کارکردگی کے حوالہ سے نشست کے بعد بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں حکومت نے ائی ایم ایف کا مسلط کردہ بجٹ پیش کیاہے۔بلدیاتی نظام بہترین نظام ہے۔کارکنان بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریوں کا اغاز کرے۔تقریب سے صوبائی امیر جماعت اسلامی سینٹر مشتاق آحمد خان،نائب امیر عنایت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرمرکزی جنرل سیکرٹری سیدبختیار معانی،سابقہ ایم این اے صاجزادہ طارق اللہ، سابقہ وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،قیم جماعت اسلامی کے پی کے عبدالواسع،امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزاز الملک آفکاری،ناظم دیر لوئر حاجی رسول خان،ناظم دیر اپر صاجزادہ فصیح اللہ،ناظم بونیر ڈاکٹر عبیداللہ بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -