بھارت کرتاپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم، اجے بساریہ

بھارت کرتاپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم، اجے بساریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ بھارت کرتاپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے، رواں سال نومبر تک منصوبے پر کام مکمل ہوجائے گا۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ بھارت،بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے پاکستان کے بارڈر تک کرتارپور راہداری منصوبے پر کام کررہا ہے۔ کرتاپور راہداری منصوبے پر بھارت کی جانب کام تیزی سے جاری ہے، امید ہے کہ رواں سال نومبر تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر پاکستان اس منصوبہ پر کام جلد ی مکمل کرلیتا ہے تو بھارت کو اسے شروع کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ بھارت چاہتا ہے کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرے۔
اجے بساریہ

مزید :

صفحہ اول -