انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے ”پوگی“ سنگ میل ژابت ہو گی: جنید ماکڈا

انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے ”پوگی“ سنگ میل ژابت ہو گی: جنید ماکڈا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ ایل این جی پر پانچ فیصد ٹیکس کے نفاذ سے گیس قیمتوں میں من مانا اضافہ ہوگا جس کے براہ راست اور منفی اثرات عام آدمی پر پڑیں گے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں تین روزہ بین الاقوامی نمائش پوگی  کے افتتاح کے موقع پر کراچی چیمبر کے صدر کے کہا کہ انرجی بحران سے نمٹنے کے لیئے پوگی سنگ میل ثابت ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ ہمیں صنعتی انقلاب کے لیئے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ ملک کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔ تین روزہ بین القوامی نمائش پوگی میں تیس سے زائد ممالک کی نامور کمپنیوں کے دو سو پچاس اسٹالز پر مصنوعات مشتہر کی گئی ہیں۔ نمائش میں چین، دبئی، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، سوئٹزرلینڈ، جاپان اور دیگر ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔  جنید اسماعیل ماکڈانے کہا کہ اوگرا سے دباو ڈال کر صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھانے کی سازش کی گئی ہے۔ انہون نے کہا کہ گیس چوری میں ملوث افراد کو ضرور پکڑا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ نمائش کے افتتاح کے موقع پر پیگاسس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامرخانزادہ نے کہا کہ پوگی نمائش تیل و گیس اور کامرس شعبے کی بین الاقوامی نمائش قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سترہ برس کے دوران ملک میں جاری توانائی بحران  کے حل کے لیئے پوگی بہترین تجاویز دے چکی ہے۔عامر خانزادہ نے کہا کہ امسال بھی پوگی نمائش میں دنیا بھر کے تیل و گیس شعبے کے ماہرین کو مدعو کیاگیا ہے جو ملک میں جاری گیس بحران کے حل کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ تین روزہ بین الاقوامی نمائش پوگی میں ملک بھر سے  تیل و گیس کے شعبے سے منسلک سرکاری اور نجی کمپنیوں کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -