صوابی میں منشیات فروش گرفتار ،3070 گرام چرس برآمد
صوابی( بیورورپورٹ) یارحسین پولیس نے منشیات فروشوں کا گھیراتنگ کرتے ہوئے ایک اور منشیات فروش گرفتارکر کے3070 گرام چرس برآمدکر لیا۔ آئس اور دیگر منشیات فروش معاشرے کا ایک ناسور اور لعنت ہے جو ہمارے نوجوان نسل کو دیمک کی طرح کوکوکھلا کرنے میں مصروف ہیں اسلیئے میرے علاقے میں ایسے عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں جبکہ ایسے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین لیاقت شاہ خان اور بیٹ آفیسر اے ایس آئی طارق محمود خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش جعفر شاہ سکنہ دوبیان محلہ اخونزادگان جو کہ دونوں پاوں پر معذور ہے اس وقت منشیات فروشی کے دھندے میں مصروف ہے۔اطلاع کو مصدقہ جانکر پولیس نے دوران چھاپہ منشیات فروش جعفر شاہ جو دونوں پاوں پر معذور ہے ایک تیکنیک کے ساتھ اپنے گاہگوں پر چرس فروخت کرتے تھے کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے دوران تلاشی انکے قبضہ سے 3070گرام چرس برآمد کیا گیا۔ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر لیاقت شاہ خان نے انہوں نے سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے کرام اور میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ سود، انڈر پلے، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس کے ساتھ اپنی تعاون مزید بڑھا کر جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کریں#