کمشنر پشاور کی طرف سے پولیو ہیروز میںا نعامات کی تقسیم کئے گئے

کمشنر پشاور کی طرف سے پولیو ہیروز میںا نعامات کی تقسیم کئے گئے

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کمشنر آفس جرگہ ہال میں پولےوکے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کمشنر پشاور امجد علی خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولےوورکران میںتعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے ۔ تقرےب مےں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر مشرف حسےن ،اسسٹنٹ کمشنر سارا رحمان ، ڈاکٹر اکرام ڈویژنل این سٹاپ،ڈاکٹر انور جمال این سٹاپ آفیسر، ڈبلیو ایچ او ، یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجودتھے انعام حاصل کرنے والے پولیو ہیروز نے مشکل ترین حالات میں اپنی جان ومال کی فکرکئے بغیر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی اور بچوں تک پولیوسے بچاﺅ کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور امجد علی خان نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانا اےک قومی فر ےضہ ہے جس میں محکمہ صحت اور معاون اداروں کے حکام کے ساتھ ساتھ پولےو ہےروز شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولےو کے خلاف مہم فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اےک جہاد بھی ہے ۔ انہوں نے پولےو ورکرزکی قربانےوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پولےو پروگرام کی کامےابی میں ورکرز کا خون پسےنہ شامل ہے مشکل حالات میں جب ضلعی انظامےہ کے لئے عوام میں جانا مشکل تھا پولےو ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولےو وےکسےن پلائی۔اپرےل مہم میں منفی پروپےگنڈے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پولےو پروگرام کی ساکھ متاثرہوئی ہے اور پولےو ورکرز کو نئے سرے سے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیو ہیروز کی انتھک محنت کی وجہ سے امید ہے کہ جلد ہی ملک بھرسے پولیو کا خاتمہ کر دیا جائے گا اس موقع پر کمشنر پشاور نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 53 پولےو ورکرزمیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسےم کئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور والدےن سے اپےل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائےں اور پولےو کے ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولےو سے بچاﺅ کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -