ملکی بقاءکیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، میجرجنرل اظہرعباس

ملکی بقاءکیلئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، میجرجنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)آئی جی اےف سی ساﺅتھ مےجر جنرل اظہر عباسی نے کہا ہے کہ ملکی بقاءکے لئے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانےوالے والی جنگ مےں سےکورٹی فورسز کے جوانوں نے بے تحاشا قربانےاں دی ہےں جنکی دی ہوئی قربانےوں کی بدولت آج ہم پر امن زندگی بسر کر رہے ہےں شہداءکی دی ہوئی قربانےوں سے ملک مےں پائےدار امن قائم ہوا ہے پاک فوج ملک کے سپوتوں کی دی ہوئی قربانےوں کو قدر کی نگاہ سے دےکھتی ہے جانوں کا نذرانہ پےش کرنے والے سےکورٹی فورسز کے شہداءہمارے لئے سرماےہ افتخار ہےں شہداءکے ورثاءکو کبھی بھی تنہا نہےں چھوڑےں گے ان خےالات کا اظہار انہوں نے منزئی قلعہ مےں فرنٹئےر کور جنوبی وزےرستان سکاﺅٹس کے زےر اہتمام شہےد ہونے والے جوانوں کو خراج تحسےن پےش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا تقرےب مےں کرنل اظہر ، کرنل اعجاز،پاک آرمی کے دےگر حکام ،مقامی صحافےوں اور شہداءکے ورثا ءنے خصوصی طور پر شرکت کی انہوں نے کہا کہ شہداءہمارے سر کے تاج ہےں پاکستان کی بنےادوں مےں شہےدوں کا خون شامل ہے ہمےں اپنے شہداءپر فخر ہے جنہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر دےا ہے جنوبی وزےرستان مےں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانےوالی جنگ مےں172 سے زائد سےکورٹی فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کےا ہے آئی جی اےف سی کا کہنا تھا کہ جوانوں کی قربانےوں سے قائم ہونے والے امن کو پاک فوج کسی بھی صورت مےں خراب نہےں ہونے دےگی امن کی بحالی کے بعد جنوبی وزےرستان مےں شروع ہونے والا ترقی کا سفرجاری رہے گا مشکل وقت کا خاتمہ ہو چکا ہے اب قبائلی عوام تعلےم ،سڑک اور تعلےمی درسگاہوں کی باتےں کرتے ہےں جو کہ آنے والی نسلوں کے لئے روشن مستقبل کی کرن ثابت ہو گی انہوں نے کہا کہ شہداءکے ورثاءکو درپےش مسائل کے حل مےں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہےں کےا جائےگا پاک فوج کے دروازے ہر وقت ان کے لئے کھلے ہےںشہدا کی ورثاءکو ان کے حقوق دلانے کے لئے پاک فوج عملی اقدامات اٹھا رہی ہے کسی بھی شکاےات کی صورت مےں وہ اعلی حکام سے رابطہ کر سکتے ہےں انہوں نے کہا کہ شہداءکو خراج تحسےن پےش کرنے کے لئے منعقد کی جانےوالی مذکورہ تقرےبات کا سلسلہ جاری رہے گا تقرےب کے اختتام پر آئی جی اےف سی مےجر جنرل اظہر عباسی نے شہداءکے ورثاءمےںتحائف تقسےم کئے جبکہ اےک شہےد کے بےٹے کو فوری طور پر فورس مےں بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے