ریلیم پہلے فین میٹ میں C2 کے نئے variant کا اعلان

ریلیم پہلے فین میٹ میں C2 کے نئے variant کا اعلان

  

کراچی(پ ر) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسمارٹ فونRealme،جسےOppoکی طاقت حاصل ہے، اپنے Fans Real کو کراچی میں ایک میٹ اپ میں دعوت دی جس کے بعد ان کی تواضع خصوصی ڈنرسے کی گئی۔Realme کے مداحوں سے بھرے ہوئے اس ماحول میں برانڈ نے اپنی انٹری لیول سیریز، ویلیو کنگ C2 Realme میں ایک اور variant کے اضافے کا اعلان کیا۔ C2 Realme کے اس نئے variant میں 2GB RAM اور 16GM ROM موجود ہے۔ پورے پاکستان میں یہ فون25جون، 2019ء سے دستیاب ہو گا اور اس کی قیمت 17,999 روپے ہو گی۔اس میٹ اپ میں Realme کے30 مداحوں کو دعوت دی گئی تھی جن کی، بعد میں،ڈنر سے تواضع کی گئی۔یہ ایونٹ Realme کے گلوبل فین میٹ اپ سرگرمی کا حصہ تھا۔آواری کے کشادہ ہال میں، Realme کیمداحوں نے متعارف کرائے گئے نئےRealme Pro3 اورC2 Realme کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں استعمال کے تجربے سمیت ان کی Community Realme کے قیام سے وابستہ توقعات بھی شامل تھیں۔اس افتتاحی تقریب میں YouTube Karachi کی معروف مقامی سیلیبریٹیز دی ایڈیٹز (The Idiotz) اور کرچی وائنز(Karchi Vynz)شامل تھیں۔ دونوں سیلیبریٹیز نے ڈیوائس کے استعمال کے بارے میں اپنا تجربہ بیان کیا اور اس کے فیچرز کے بارے میں بتایا جن میں creator content بھی شامل تھا۔دونوں سیلیبریٹیز نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -