سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی،اے آئی جی تنویر طاہر اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 25جون تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی سندھ کے خلاف کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی، جہاں ملزمان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ فاروق ایچ نائیک بجٹ کی اسٹنڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں مصروف ہیں، جسٹس کے کے آغا کا کہنا تھا کہ عبوری ضمانتیں ملزمان کے لیے عدالت سے بڑا ریلیف ہے،چیف جسٹس پاکستان عبوری ضمانتوں سے متعلق کیسز کو فوری نمٹانے کاحکم دیا ہے، جسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ ہم اب کسی کو تاخیری حربے استعمال نہیں کرنے دیں گے، نیب بھی ٹھیک سے کام نہیں کررہا، کسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں اور کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے ان ملزمان کو گرفتار کیا جاتا ہے جن کی عبوری ضمانتیں خارج ہوتی ہیں،شریک ملزم نعیم شاہ، شفقت شاہ اور علی اصغر کی عدم پیشی پر بھی عدالت نے برہمی کا اظہار کیا