وزیراعظم تعزیت کیلئے گھوٹکی گئے تھے،خرم شیر زمان

وزیراعظم تعزیت کیلئے گھوٹکی گئے تھے،خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ وزیراعظم ایک وفاقی وزیر کے انتقال پر تعزیت کے لئے گھوٹکی گئے تھے۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے بیان پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ نوٹس پیپلز پارٹی کو دیا جائے جو گھوٹکی میں حکومتی مشینری استعمال کررہی ہے، آئی جی سندھ پولیس افسران کے الیکشن میں ملوث ہونے کا نوٹس لیں۔خرم شیر زمان نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا رویہ شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں طاقت اور اقتدار کے لئے ملک دشمنی پر اتر آئیں ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ دباؤ دیکر این آر او حاصل کریں،لیکن زرداری اور نواز شریف کو این آر او نہیں ملے گا۔