سندھ کے بجٹ میں کراچی کیلئے بہت اسکیمیں ہیں،ناصر حسین شاہ

سندھ کے بجٹ میں کراچی کیلئے بہت اسکیمیں ہیں،ناصر حسین شاہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئروزیر سیدناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ میئرکراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں،کراچی کے لیے بہت زیادہ بجٹ چاہیے، وفاق نے سندھ حکومت کو120 ارب کم دیئے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لیے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ہم نے اچھی خاصی رقم کراچی میں منصوبوں کے لیے رکھی ہے، بلاول بھٹونے بھی کراچی کے لیے اسکیمیں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میئرکراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کے ایم سی میں بہت زیادہ لوگ رکھے گئے ہیں، کے ایم سی کو دیئے گئے فنڈ کا زیادہ حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -