بٹ خیلہ،چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

بٹ خیلہ،چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈانتظامیہ نے بھاری مقدارمیں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام کردی دوملزمان کوگاڑی سمیت حوالات میں بندکردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل خان نے خفیہ اطلاع پر بٹ خیلہ کنڈاکوکے مقام پرناکہ بندی کرکے مالاکنڈکے طرف سے سوات جانے والے پلائنگ کوچ نمبرAB.4865رک کرتلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 30کلوگرام سے زائدچرس برامدکرکے دوملزمان شاہدخان،سمیع اللہ پسران دوست محمدخان ساکنان مرغزارسوات کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کیاعدالت نے دونوں ملزمان کودوروزہ جسمانی ریمانڈ پرتھانہ بٹ خیلہ کے حوالے کردیا۔دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے ا ے سی سہیل خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی منشیات فروشوں کے خلاف اپنامشن جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -