سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فرسٹ جونیئر کمانڈ کورس کی افتتاحی تقریب

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فرسٹ جونیئر کمانڈ کورس کی افتتاحی تقریب

  

کراچی(کرائم رپورٹر)سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فرسٹ جونیئر کمانڈ کورس کی افتتاحی تقریب میں آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ ودیگر سینئرپولیس افسران سمیت جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے بھی باالخصوص شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں ڈی آئی جی ٹریننگ شوکت عباس نے اپنے خوشآمدیدم خطاب میں تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذکورہ کورس کی ضرورت اوراہمیت پر مشتمل تفصیلات کا احاطہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے وژن اور محکمہ پولیس سندھ کو ہر لحاظ سے ایک مستعد متحرک اور ڈسپلن فورس بنانیکے ضمن میں فرسٹ جونیئر کمانڈ کورس کا باقاعدہ آغاز کیاجارہا ہے جسکا مقصداگلے عہدوں پر ترقی کے منتظرڈی ایس پیزکوباقاعدہ تربیتی کورس میں شامل کرنااورانھیں قوعد اور ضوابط کے تحت ایس پی رینک کے عہدے پر ترقی دینا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت اگلے عہدوں پر ترقی کے منتظر28ڈی ایس پیز نے فرسٹ جونیئر کمانڈ کورس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرکے تربیت کا آغاز کردیا ہے۔آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے دوران خطاب ایس پی رینک پر ترقی پانیوالی خاتون ڈی ایس پی سمیت دیگر تمام ڈی ایس پیزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیفارم نام ہے ڈسپلن،خدمت اوراس حلف کی پاسداری کا کہ جوہم نے اس فورس کو جوائن کرتے وقت اٹھایا تھا۔ہم سے پہلے بھی لوگ آئے اوربعد میں بھی آئیں گے مگر یادصرف ان ہی کی باقی رہ جاتی ہے جنہوں نے اس وردی اور اسکی عزت کا پاس رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں عملاً خدمت انسانیت کو اہمیت دی اورفرائض منصبی کے تحت عائد ذمہ داریوں کو غیر جانبدارنہ رہتے ہوئے انجام دیا۔مجھے قوی امید ہے کہ آپ تمام اپنی عملی زندگی کوخدمت اورغیرجانبداری کی ایک ایسی مثال بنائیں گے جسے محکمہ پولیس سندھ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پیز کو ترقی کیلئے کورس کو لازمی بنایا جارہا ہے جسکا مقصد انکی پیشہ وارانہ مہارت تجربے اور صلاحیتوں کو مزید فروغ دینا ہے۔اس موقع پر مہمانان گرامی میں شامل جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اورسرمدجلال عثمانی نے بھی فرسٹ جونیئرکمانڈکورس کی مناسبت سے اپنے اپنے تفصیلی خطاب میں سیر حاصل معلومات تجزیوں اور تجربات سے شرکاء تقریب کو مستفید کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -